شملہ، 27 ستمبر :- ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویربھدر سنگھ سولن ضلع کے ارکی اسمبلی حلقہ سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔
تاہم، پارٹی نے ابھی تک ان کی امیدواری کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن مسٹر سنگھ
نے پارٹی کے اجلاسوں اور کئی مواقع پر یہ واضح کیا ہے کہ وہ ارکی سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
مسٹرسنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ کا شملہ (دیہی) اسمبلی حلقہ سے انتخابات لڑنے کا امکان ہے۔