: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وندے بھارت ٹرین کے نیٹ ورک کو پورے ملک میں پھیلانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اب تک ملک کو 8 وندے بھارت ایکسپریس مل چکی ہے۔ حالانکہ، فی الحال ان وندے بھارت ٹرینوں میں صرف چیئر کار کا انتظام ہے، لیکن اب ریلوے وندے بھارت ٹرین میں سلیپر
کوچ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وندے بھارت ٹرینوں کو سلیپر کوچز کے ساتھ 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ تاہم ایلومینیم کا استعمال کرتے ہوئے بنائے جانے والے یہ سلیپر کوچ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گے۔