نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ڈاکٹر بالا صاحب ویکھے پاٹل نے ہمیشہ اقتدار اور سیاست کے ذریعہ معاشرے کی بھلائی کے لئے کام کیا اور سیاست کو معاشرے کی بامقصد تبدیلی کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی۔
مسٹر مودی نے مہاراشٹرا کے سینئر رہنما بالاصاحب ویکھے پاٹل کی مراٹھی میں لکھی گئی خودنوشت سوانح’دہ وچوا کرنی‘ کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہرسم اجراء انجام دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی زندگی کسی نیک مقصد کے لئے وقف کردیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 'پرور گرامین شکشاسماج‘ ادارہ کا نام ڈاکٹر بالاصاحب ویکھے پاٹل کے نام پر لوکینت ڈاکٹر ویکھے’ پاٹل پرور رورل ایجوکیشن بھی رکھا۔
ڈاکٹر ویکھے پاٹل کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، 'انہوں نے ہمیشہ طاقت اور سیاست کے ذریعہ معاشرے کی بھلائی کے لئے کوشش کی۔ انہوں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کی بامقصد تبدیلی
کے لئے سیاست کو ایک میڈیم بنانے کا طریقہ، گاؤں اور غریبوں کے مسائل کو کیسے حل کیا جائے۔ گاؤں، غریبوں، کسانوں کی زندگی آسان بنانا، ان کے دکھوں، ان کی پریشانیوں کو کم کرنا ویکھے پاٹل کی زندگی کا بنیادی مرکز رہا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بالاصاحب ویکھے پاٹل کی سوانح عمری آج جاری کی گئی ہو گی لیکن ان کی زندگی کی کہانیاں مہاراشٹر کے ہر خطے میں ملیں گی۔ گاؤں کے غریبوں کی ترقی کے لئے، تعلیم کے لئے، ان کا کردار ہو، مہاراشٹرا میں کوآپریٹو کی کامیابی کے لئے ان کی کاوشیں، آنے والی نسلوں کو ہمیشہ ترغیب دیتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا، ”نہ صرف مہاراشٹر، بلکہ اٹل جی کی حکومت میں بطور وزیر، انہوں نے ملک کے بہت سے شعبوں میں کوآپریٹو کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے اس کے لئے کوشش کی۔ یہ ان کی کوشش ہے کہ جو علاقہ کبھی محرومی جی رہا تھا، آج اس کی تصویر بدل گئی ہے۔ایک طرح سے، اس کے لئے، کوآپریٹیو سب کے لئے فلاح کا راستہ تھا۔