لکھنو : اترپردیش میں مذبح پر یوگی حکومت ایک اور بڑا قدم اٹھانے جارہی ہے ۔ یوگی سرکار جلد ہی ایک ایسا آرڈیننس لانے کی تیاری کررہی ہے ، جس کے تحت سبھی مذبح کو شہر کے باہر منتقل کیا جائے گا ۔ ایسے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابھی تک یوپی کے شہروں کے اندر چل رہے سبھی مذبح بند ہوجائیں گے۔
اترپردیش حکومت جلد ہی نگر نگموں سے متعلق ایکٹ میں
ترمیم کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اس کیلئے لائے جانے والے آرڈنینس میں یہ طے کیا جائے گا کہ مقامی بلدیہ مذبح بنانے یا چلانے کی اہل نہیں ہوگی ، لیکن بلدیہ کے پاس شہر کے باہر انہیں ریگولیٹ کرنے کا اختیار ہوگا ۔
خیال رہے کہ لکھنو ، میرٹھ ، مظفر نگر اور امروہہ شہر کی نگر نگم اور نگر پالیکا شہروں کے اندر ہی مذبح چلاتی ہے ، لیکن اس آرڈیننس کے بعد ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔