the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنو : سکریٹریٹ کو زعفرانی رنگ میں رنگنے کے بعد اب لکھنو میں واقع حج ہاوس کی باہری دیواروں کو بھی بھگوا رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ حج ہاوس کی باہری دیواروں پر لگے ہرے اور سفید رنگ کی جگہ اب بھگوا رنگ چڑھا دیا گیا ہے۔ سرکار کے اس قدم کی اپوزیشن پارٹیوں اور مسلم تنظیموں نے شدید مخالفت کی ہے ۔ سیاسی پارٹیوں کا کہنا ہے کہ سرکار جان بوجھ کر ایک مخصوص مذہب کے جذبات کو بھڑ کار رہی ہے۔

تاہم وزیر محسن رضا نے یوگی حکومت کا دفاع کیا ہے ۔ حج امور کے وزیر محسن رضا کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات کو طول دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیسریا رنگ توانائی کی علامت ہے ، اب بھون اچھا نظر آرہا ہے ۔ اپوزیشن کے پاس کوئی بڑا مدعا نہیں ہے ، اس لئے وہ ایسے معاملات کو اچھال رہے ہیں۔


right;">
ادھر سماجوادی پارٹی کے ترجمان سنیل سنگھ ساجن نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے رنگوں کا کھیل کھیل رہی ہے۔ اب تک آشرم بھگوا رنگ میں ہوتے تھے ، آفس کی بلڈنگ نہیں ، افسران بھی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہیں ۔ محسن رضا کے بیان پر ساجن نے کہا کہ وہ صرف چاپلوسی کر رہے ہیں ، انہیں اپنی کرسی بچانی ہے ، اس لئے ایسی باتیں کرر ہے ہیں ۔ اگر اپوزیشن کے پاس مدعا نہیں ہے تو سرکار کے پاس کون سا مدعا ہے ، کیا ترقی ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد سے ہی یوپی حکومت کیسریا رنگ پر کافی توجہ دے رہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں سکریٹریٹ بلڈنگ کو بھی بھگوا رنگ میں رنگا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ سرکاری پوسٹرس میں بھی بھگوا رنگ کا استعمال دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.