: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
یوپی، 10 فروری (ذرائع) یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے میں آج یعنی جمعرات (10 فروری) کو 11 اضلاع کی کل 58 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ یوپی میں دوپہر 3 بجے تک 48.24 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ شاملی ضلع میں سب سے زیادہ 53.13 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ شاملی ضلع میں اب تک سب سے
زیادہ 53.13، مظفر نگر ضلع میں 52.23، باغپت ضلع میں 50.21 اور میرٹھ ضلع میں 47.86 فیصد پولنگ، ہاپوڑ ضلع میں 51.67، غازی آباد ضلع میں 44.88، گوتم بدھ نگر میں 48.29، علی گڑھ ضلع میں 45.89، متھرا ضلع میں 49.17 اور آگرہ ضلع میں 47.53 فیصد ووٹ اب ڈالے گئے ہیں- ۔ بلند شہر ضلع میں اب تک 50.81 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔