لکھنو : جمعہ کو ہولی کھیلے جانے کی وجہ سے عیدگاہ عیش باغ لکھنؤ کے امام اور اسلامک سنٹر آف انڈیا کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور شیعہ عالم مولانا قلب جواد کی اپیل کے بعد علما نے جمعہ کی نمازکا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے۔ مسلمان جمعہ کو جمعہ کی نمازادا کرتے ہیں ۔ ہولی کے تہوار کے پیش نظر مسلم علما نے بڑی پہل کی ہے۔ راجدھانی لکھنو سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں جمعہ کی نماز کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ مولاناؤں نے نماز کا وقت ایک گھنٹے بڑھا دیا ہے۔ جمعہ کی نماز 12.45منٹ پر ادا کی جاتی ہے ۔ دونوں مولاناوں نے کہاکہ ہندو بھائیوں کے ہولی کا تہوار منانے کے بعد مسلمان جمعہ کی نماز ایک گھنٹہ تاخیر سے ادا کریں گے۔
style="text-align: right;">
شیعہ مولانا قلب جواد نے آصفی مسجد میں 12.22پر ہونے والی جمعہ کی نماز کا وقت تبدیل کرکے ایک بجے کردیا ہے۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بھی عیدگاہ دارالعلوم فرنگی محل میں 12بجکر 45منٹ پر ہونے والی جمعہ کی نماز کا وقت تبدیل کرکے ایک بجکر 45منٹ کردیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی تمام مساجد کے امام حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کا وقت بڑھا لیں۔ مولانا خالد نے کہاکہ اس ملک کی تاریخ ہے کہ ہم لوگ تمام مذاہب کے تہوار مل کر بھائی چارہ کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس گنگا جمنی تہذیب کو ہمیں برقرار رکھنا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا ہوگا۔