: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش کے کاس گنج میں جمعہ کو ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گرنے سے سات بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار لوگ 'ماگھ پورنیما' کے موقع پر گنگا ندی میں مقدس ڈبکی لگانے کے لیے جا رہے تھے۔
یہ واقعہ کاس گنج کے پٹیالی دریاو گنج روڈ پر صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں سات بچے اور آٹھ خواتین عقیدت مند سوار
تھیں۔ مقامی لوگ امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ CMO راجیو اگروال نے بتایا کہ اس حادثے میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت بھی کی اور حکام کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔