the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اتر پردیش کے ہتھرس سے 47 کلومیٹر دور پھولرائی گاؤں میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بھولے بابا یعنی نارائن ساکر ہری کے ستسنگ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 87 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین، بوڑھے اور بچے شامل ہیں۔ بھگدڑ میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا، ہتھرس حادثے کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جو دل دہلا دینے والی ہیں۔
حادثہ پھولرائی گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کو موصول ابتدائی معلومات کے مطابق ستسنگ ختم ہونے کے بعد لوگ ہال سے باہر نکل رہے تھے۔ پہلے باہر نکلنے کی دوڑ میں بھگدڑ مچ گئی۔



لوگ ایک دوسرے پر گر پڑے۔ زیادہ تر لوگوں کی موت کچلے جانے سے ہوئی-
مرنے والوں کو پھولرائی سے ہتھرس کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا-  ہسپتال سے ٹیمپو اور بسوں کے ذریعے لوگوں کو لایا گیا- ہسپتال کے باہر لاشیں بکھری ہوئی تھی-
ایٹا کے سی ایم او امیش ترپاٹھی نے بتایا ہتھرس سے اب تک 27 لاشیں ایٹا لائے گئے- ان میں 25 خواتین اور 2 مرد ہیں، ستسنگ میں 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ تھی-
وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران ہتھرس حادثے پر غم کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے کہا- "یوپی کے ہتھرس میں بھگدڑ میں بہت سے لوگوں کی موت کے بارے میں افسوسناک اطلاع ملی۔ میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.