the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدرآباد،12نومبر(ایجنسی)کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے آج تلنگانہ کانگریس کے صدراتم کمارریڈی ، ریاست میں کانگریس امور کے انچارج آرسی کنتیا اور اے آئی سی سی سکریٹریز نے ملاقات کی۔ریاست میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف تشکیل دیئے جانے والے عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں میں نشستوں کی تقسیم اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

راہل گاندھی نے تلنگانہ میں پارٹی امیدواروں کی فہرست کے سلسلہ میں اسکریننگ کمیٹی کے ساتھ جائزہ لیا تاہم آج ساڑھے تین بجے سہ پہر ہونے والی پارٹی کی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے اب یہ مرکزی کمیٹی راجستھان کے امیدواروں کی فہرست پر ہی تبادلہ خیال کرے گی۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">آج تلنگانہ کانگریس کے امیدواروں کی فہرست کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔اسی دوران کانگریس کی تشہیری کمیٹی کے چیرمین ملو بھٹی وکرامارک کی قیام گاہ پر عظیم اتحاد کے لیڈروں کا اجلا س منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں تمام جماعتوں کے اقل ترین مشترکہ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیااور انتخابی منشور کے سلسلہ میں بھی بات چیت کی گئی ۔بھٹی وکرامارک نے اس یقین کااظہار کہ کانگریس عظیم اتحاد کے ساتھ ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔


انہوں نے کہاکہ آج عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں نے ان کو اپنے مسودہ جات پیش کئے ہیں اور کل ایک مرتبہ پھر ان جماعتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجائے گا۔اس اجلاس میں تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا،تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام،تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈر آرچندرشیکھراور دوسروں نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.