the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اعتمادنیوز:

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کمہارواڑی غازی بنڈہ میں اپنے حلقہ کے ترقیاتی فنڈ سے G+2کی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔  بیرسٹر اویسی کے ہاتھوں گورنمنٹ پرائمری اسکول کمہارواڑی کے افتتاح کے موقع پر جناب میر ذالفقار علی رکن اسمبلی چار مینار، جناب مصطفی علی مظفر کارپوریٹرشاہ علی بنڈہ ڈیویزن، جناب محسن بن عبداللہ بلعلہ سابق کارپوریٹر، ابتدائی مجلس کے ذمہ راران، مقامی عوام اور طلبہ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 92لاکھ روپئے کی لاگت سے ایم فنڈ کے تحت گراونڈ فلور کے علاوہ فرسٹ  فولر پر پرائمری اسکول کے لئے 5کمرے اور بیت الخلاء اور اس کے اوپر ایک ہال تعمیر کیاگیا ہے۔ بیرسٹر اویسی نے اس عمارت کے افتتاح کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ حلقہ پارلیمان حیدرآباد کے تحت ایم پی ترقیاتی فنڈ کے ذریعہ عمارت کی تعمیر کی گئی ہے۔ اس عمارت کے گراونڈ فلورپر قریبی علاقہ میں واقع گورنمنٹ ڈسپنسری کو منتقل کیا جائے گا۔ بیرسٹر اویسی نے بتایا کہ جناب ذالفقار علی رکن اسمبلی اس کا معائنہ کریں گے۔ صدر مجلس نے کہاکہ اس علاقہ کے قریب میں ہی گورنمنٹ ہائی اسکول چل رہا ہے جہاں پر بڑی تعداد میں طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ مقامی عوام کی جانب سے مطالبہ ہے کہ ہائی اسکول کی علیحدہ عمارت تعمیر ہوتو طلباء وطالبات کو بہت فائدہ ہوگا۔صدر مجلس نے



مقامی عوام کو یہ تیقن دیا کہ ہائی اسکول کی عمارت ایم پی فنڈس کے ذریعہ تعمیر کی جائے گی۔ بیرسٹر اویسی نے بتایا کہ پارلیمانی حلقہ کے ترقیاتی فنڈ س کے بجٹ کو مرکزی حکومت کی جانب سے کوویڈ کے وبائی دور میں معطل کردیا گیاتھا جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں بڑی رکاوٹ ہوئی۔ اب مرکزی حکومت ایم پیز کے ترقیاتی فنڈس جاری کررہی ہے۔ اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات سے قبل جتنے ایم پی فنڈس ان کے حلقہ کے لئے مختص کئے گئے ہیں ان کااستعمال کیاجائے۔ ترقیاتی کاموں جیسے سیوریج لائنوں، آبرسانی کے لائنوں،سمنٹ روڈس، اسکولوں کی عمارتیں، کلاس رومس کی تعمیر، اسپورٹس کے سامان کی فراہمی وغیر ہ سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ بیرسٹر اویسی نے امید ظاہر کی کہ عوام کی جانب سے مجلس کے ترقیاتی کاموں کی تائید اور مجلس کی کامیابی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر مقامی عوام کی جانب سے بیرسٹر اسدالدین اویسی کا شاندار استقبال کیاگیا۔ صدر مجلس نے اسکولی عمارت کا افتتا ح انجام دیا۔ انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ مقامی عوام سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ مقامی عوام نے بیرسٹر اویسی سے اظہار تشکر کیا۔ بیرسٹر اویسی کی آمد کے پیش نظر بڑی تعداد میں نوجوان جمع ہوگئے تھے۔ صدر مجلس کی آمد کے موقع پر بیرسٹر اویسی زندہ باد، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ صدر مجلس کے علاوہ رکن اسمبلی اور کارپوریٹر کی بھی گلپوشی کی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.