: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن، 3 اگست (یو این آئی) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کو محفوط کرنے کے لیے خاطر خواہ ڈیلیگیٹ ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔
ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی (ڈی این سی) کے چیئر مین جمائم ہیریسن نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا، حالانکہ ابھی تک نتائج سرکاری نہیں ہیں۔ ڈیلیگیٹس کے لیے ورچوئل ووٹنگ کا عمل پیر کو شروع ہو گا اور توقع ہے کہ ڈی این سی
کے ذریعہ پیر کی شام باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔19-22 اگست کو ہونے والے ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن با ضابطہ طور پر پارٹی کے صدارتی امید وار کو نامزد کرے گا۔ تقریباً 4700 مندوبین کے لیے ورچوئل ووٹنگ کا عمل جمعرات کی صبح شروع ہوا۔ ووٹنگ تقریباً4700 کے ڈیڑھ دن بعد ، ہیرس کی مہم نے بتایا کہ انہوں نے نامزدگی محفوظ کرنے کے لیے درکار 2350 سے زیادہ ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔