واشنگٹن/13مارچ(ایجنسی) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکہ نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شامی فورسز کی مشرقی غوطہ میں کارروائی کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد گیارہ سو ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے ، باغی تین مختلف علاقوں میں بٹ گئے ہیں۔
font-size: 18px; text-align: start;">
سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جا سکا ہے۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکہ حملے پر مجبور ہوگا، امریکہ نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے۔