: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن/5ڈسمبر(ایجنسی) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے امریکی انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 2ججوں نے مخالفت کی۔
امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب سفری پابندیوں کے معاملے پر رواں ہفتے
کیلیفورنیا، سان فرانسسکو اور رچمنڈ کی وفاقی عدالتوں میں سماعت ہوگی۔ امریکی سپریم کورٹ نے جن 6 مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے نفاذ کی اجازت دی ہے ان میں یمن، ایران، شام، صومالیہ، چاڈ اور لیبیا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں ایک متنازع پالیسی کے تحت تین طرح کے حکم نامے جاری کیے تھے جس کے تحت 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔