نئی دہلی ،26اکتوبر (یواین آئی)امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو اور وزیردفاع مارک ایسپر دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تیسرے ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے آج یہاں پہنچے منگل کے روز ہونے والے ڈائیلاگ میں عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے اور ہند بحرالکاہل خطہ میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔
وزیردفاع
راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اس ڈائیلاگ میں ہندستان کی نمائندگی کریں گے ۔وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان جاری کرکے کہا،’’ تیسرے ڈائیلاگ کے ایجنڈے میں باہمی اہمیت کے سبھی دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور بات چیت ہوگی ۔‘‘
دونوں ملکوں کے مابین پہلا ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کا ڈائیلاگ یہاں ستمبر 2018 میں جبکہ دوسرا واشنگٹن میں 2019میں ہواتھا۔