the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
واشنگٹن، 13 اگست (یوا ین آئی) افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی اور کنٹرول کے درمیان امریکہ نے افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا کے لیے 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔ 3ہزار فوجی اہلکار افغانستان سے سفارت کاروں کے انخلا میں معاونت کریں گے۔فوج اہلکار برطانوی شہریوں کے افغانستان سے انخلا میں بھی مدد کریں گے،



فوجی اہلکار 24سے48گھنٹوں کے دوران کابل ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے۔
پینٹاگن کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ نیا مشن مکمل طور پر عارضی اور مخصوص مقصد کے لیے ہے، 3ہزار فوجی بھیجنے سے31اگست کے انخلا کے فیصلے پر اثر نہیں پڑے گا۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کابل میں سفارت خانے کی جگہ تبدیل کرنے کی تردید کردی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانہ موجود جگہ پر ہی کام کرتا رہے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.