: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دوحہ،11جولائی (ایجنسی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن قطر اور چار عرب ممالک کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی غرض سے کویت سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں اور انھوں نے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کی ہے۔
انھوں نے سوموار کے روز کویت میں امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کی تھی اور ان سے قطری بحران کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔انھوں نے اس
بحران کے طول پکڑنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
شیخ صباح الاحمد قطر اور چار عرب ممالک سعودی عرب ، بحرین ،متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان مصالحت کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں اور چاروں ممالک اور قطر ان ہی کے ذریعے ایک دوسرے سے مراسلت کررہے ہیں۔
امریکا بھی اس سفارتی بحران کو طے کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ گذشتہ جمعرات کو اس کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے قطری وزیر مملکت برائے دفاع خالد العطیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور ان سے کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔