نئی دہلی/27جون(ایجنسی) امریکی سفیر نکی ہالے 26 جون سے 28 جون تک ہندوستان دورے پر ہے، انہوں نے اپنے ہندوستان دورے کی شروعات دہلی کے ہمایوں کے مقبرے سے کی، انکے اس دورے کا بنیادی مقصد نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان کے رشتے کو مضبوطی دینا ہے.
آپ کو بتادیں کہ نکی ہالے کا پورا نام Nimrata Nikki Randhawaنکی ہالے رندھوا ہے اور انکی پیدائش پنجاب کے
خاندان میں ہوئی ہے، انکے والد کا نام اجیت سنگھ رندھوا اور ماں کا نام راج کور رندھوا ہے، انہوں نے ہندنژاد کی دوسری امریکی گورنر اور پہلی خاتون گورنر کا اعزاز حاصل کیا ہے.
نکی ہالے نے مائیکل ہالے سے شادی کی ہے اور انکے دو بچے رینا اور نیلین ہیں.
نکی ہالے آخری مرتبہ 2013 میں ہندوستان آئی تھی، وہ اس وقت ساؤتھ کیرولینا کی گورنر تھی.