the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،10دسمبر(ایجنسی)ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجیت پٹیل نے آج فوری اطلاق کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔انہوں نے اس کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر پٹیل نے کہاکہ ذاتی وجوہ کی بنا پر میں نے فوری اطلاق کے ساتھ اپنے موجودہ عہدہ سے استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ میرے لئے باعث اعزاز رہا کہ میں نے مختلف حیثیت سے ریزرو بینک آف انڈیا کی کئی برسوں تک خدمت کی۔ 

انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں اور ڈائریکٹروں



کا شکریہ بھی ادا کیا او ران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مسٹر پٹیل کے مستعفی ہوجانے کی قیاس آرائیاں کئی دنوں سے کی جارہی تھیں، خاص طور پر جب ان کے ڈپٹی ویرل آچاریہ نے پچھلے مہینے ایک تقریر میں ریزرو بینک آف انڈیا کی خودمختاری کی مدافعت کردی تھی، تو جیسے ان کا مستعفی ہونا یقینی لگنے لگا تھا۔ اس بیچ ڈپٹی گورنر کے بھی مستعفی ہونے کی خبر ملی ہے۔ حکومت اور ریزرو بینک کے درمیان ایک سے زیادہ امور پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ مسٹر پٹیل نے 2016میں 4ستمبرکو گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ رگھورام راجن کے جانشیں بنے تھے جنہوں نے اسی سال19جون کو استعفا دے دیا تھا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.