حیدرآباد/17نومبر(ایجنسی) تلنگانہ اسمبلی نے آج اردو کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان بل منظور کردیا. ریاست میں اردو بولنے والوں کی اچھی خاصی تعداد ہے جو سبھی 31 اضلاع میں پھیلی ہوئی ہے. تلنگانہ سرکاری زبان (ترمیم) بل 2017 کی تمام جماعتوں نے تائید کیا-
اسمبلی میں چیف منسٹر کے چندر
شیکھر راؤ کی جانب سے ان کی عدم موجودگی میں وزیرپنچایت راج ٹی ناگیشور راؤ نے اردو کو دوسری زبان بنانے کا بل پیش کیا جسے تمام جماعتوں کی تائید حاصل رہی- وزیر پنچایت راج ٹی ناگیشور راؤ نے جناب اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر اردو اکیڈمی کی تشکیل اور سرکاری زبان کمیشن میں اردو کا نمائندہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا-