the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنؤ:02جون(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شروع ہونے والی یوپی انوسٹر سمٹ کی تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی(جی بی سی) میں شرکت کریں گے اور بعد میں کانپور دیہات میں صدرجمہوریہ کووند کے گاؤں پرونکھ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار کی پہلی گراونڈ بریکنگ سریمنی اندرا گاندھی پرتشٹھان میں شروع ہوگی جس میں ملک کے نامور کاروباری شرکت کریں گے۔ انوسٹر سمٹ میں 80ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی تقریبا 1406 پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
آفیشیل ذرائع نے نے جمعرات کو بتایا کہ



وزیر اعظم کل یو پی پہنچ کر تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی میں شرکت کریں گے۔ سریمنی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد مودی کانپور دیہات کے پرونکھ گاؤں کے لئے روانہ ہوجائیں گے اور دوپہر تقریبا پونے دو بجے وہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ساتھ پتھری ماتامندر کا درشن کریں گے۔
مودی تقریبا دو بجے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون جائیں گے جس کے بعد وہ صدرجمہوریہ کے آبائی رہائش’ملن کیندر‘ پہنچیں گے۔ صدرجمہوریہ نے یہ مرکز عوام کو وقف کردیا ہے اور اسے کمیونٹی سنٹر کے طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ مودی دوپہر ڈھائی بجے پرونکھ گاؤں میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.