لکھنؤ:08جنوری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعوی کیا کہ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے اعلان ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کا صفایا شروع ہو جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ششیل چندرا نے دہلی میں اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں 10فروری تا سات مارچ تک سات مراحل میں انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اکھلیش نے اپنے
تبصرے میں کہا’ اترپردیش کی عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ اس کا آغاز 10 فروری سے پہلے مرحلے کے ووٹنگ کے ساتھ ہی ہوگا اور 07مارچ کو انتخابی نتائج آئیں گے۔ عوام کولمبے وقت سے تبدیلی کا انتظار تھا۔ اب عوام کا وقت آگیا ہے۔
اس سے پہلے اکھلیش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایس پی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا’ ہمارا الیکشن کمیشن سے یہی اپیل ہے کہ بی جے پی کی نفرت پھیلانے والی سیاست پر کڑی نگاہ رکھیں‘۔