the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 24 دسمبر ( یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر ’ستیہ گرہ‘ کرنے کے ایک دن بعد آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش کے میرٹھ میں اس کی مخالفت کے دوران جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ سے ملنے گئے لیکن پولیس نے انہیں شہر میں گھسنے سے پہلے ہی روک دیا۔ کانگریس ہیڈکوارٹر سے منگل کے روز موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر گاندھی اور ان کی بہن محترمہ واڈرا ایک



ہی کار سے احتجاجی مظاہروں میں تشدد کے دوران مارے گئے افراد کے اہل خانہ سے ملنے میرٹھ جا رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں میرٹھ سے چند کلومیٹر پہلے پرتا پور میں ہی روک دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا نے پولیس افسران سے پوچھا کہ انہیں کیوں روکا جا رہا ہے، پولیس حکام نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ شہر میں کئی مقامات پر دفعہ 144 نافذ ہے ۔اس پر مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ تین لوگ ہی جا رہے ہیں اس کے باوجود انہیں بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.