جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
یوپی/11اگسٹ (ایجنسی)اتر پردیش کے مدارس میں 15 اگست کو تمام مدارس میں قومی ترانہ لازمی کیا گیا ہے. اترپردیش مدرسہ کونسل کی جانب حکم جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے تمام مدارس میں 15 اگست کو قومی ترانہ کااہتمام کیا جائے. اس دوران قومی ترانے اور قومی گانا گایا جائے. حکم میں کہا گیا ہے کہ اس کی ویڈیو کوریج بھی کرائی جائے. یہ حکم دیا گیا ہے.
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اس دوران تمام مدارس میں مجاہدین آزادی کے بارے
میں بتایا جائے،
شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے. کھیل کود کا انعقاد کیا جائے.
آپ کو بتا دیں کہ یوپی میں قریب 8000 مدرسے ہیں، لیکن جو مدرسہ کونسل کے تحت آتے ہیں. ان میں سے تقریبا 560 مدرسے ایسے ہیں جوکہ مکمل طور پر یوپی حکومت سے مالی امداد حاصل ہیں اور یوپی حکومت ہی ان کا خرچ کی جاتی ہیں. آپ کو بتا دیں کہ کل ہی ممبئی کے بی ایم سی نے بھی ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے مطابق اس کے تحت چلنے والی تمام اسکولوں میں وندے ماترم لازمی ہوگا. بی ایم سی میں پاس ہوئے اس تجویز کو کمشنر کے پاس منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے.