لکھنؤ:یکم نومبر(یواین آئی)خاتون ووٹروں کے بھروسے اترپردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم کو دھار دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی پارٹی جنرل سکریٹری و ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو خواتین کے لئے علاحد منشور جاری کرتے ہوئے پرکشش وعدوں کی جھڑی لگا دی پرینکا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ منشور شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت بننے پر ریزرویشن کے تجاویز کے مطابق خواتین کو سرکاری نوکری میں 40فیصدی ریزرویشن، سرکاری بسوں میں
خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولیت، آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کو ہر ماہ دس ہزار روپئے اعزازیہ، ہرسال تین مفت سلنڈر دئیے جائیں گے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا' میری معزز بہنو! آپ کا ہر دن جدوجہد سے بھرا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس کو سمجھتے ہوئے آپ کے لئے الگ سے ایک خاتون منشور تیار کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی حکومت بننے پر سالانہ بھرے ہوئے 3سلنڈر مفت دئیے جائیں گے۔ ریاست کی سرکاری بسوں میں خواتین کے لئے مفت یاترا، اور آنگن واڑی کی میری بہنوں کو فی ماہ 10ہزار روپئے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔