the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنو/20اگست(ایجنسی) اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل ہونے پربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے پیر کو یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رام مندر معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہ تنازعہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اپنے سیاسی فائدے کے لئے مندر کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔




Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ اگرراجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت ہوتی تو مندر کی تعمیرکا راستہ ہموار کرسکتی تھی۔ نائب وزیراعلی نے کہاکہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت رام مندر کے لئے عہد بند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر تین طریقہ سے ممکن ہے ۔ پہلا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد، دوسرا دونوں فریق کے سمجھوتہ سے یا پھر پارلیمنٹ میں قانون بناکر۔

انہوں نےیہ بھی کہاکہسنتوں اور ملک کے عوام کا دباو ہے کہ دوارکا مندر کی طرح ہی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنایا جائے لیکن قومی جمہوری اتحاد حکومت کے پاس راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہے۔ بغیر اکثریت کے اس طرح کے قانون کو پاس نہیں کرایا جاسکتا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.