the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
    لکھنؤ- - - - سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ یوپی کی حالت نظم و نسق کے سلسلے میں بد تر ہوچکی ہے اب تو یہ کہنے پر لوگ مجبور ہیں کہ کوئی بھی لمحہ ایسا نہیں گزرتا ہے جب یوپی میں قتل ، ڈکیتی چوری ، زیادتی اور اغوا کے واقعات نہ ہوتے ہوں ، انھوںنے یوم اترپردیش  کی تقریب کے انعقاد کو ایک مذاق قرار دیا اور کہا کہ عوام جب محفوظ ہی نہیںہیں ، بیٹیاں گھروں سے جب نکل ہی نہیں سکتی ہیں چھوٹے بچے اغواکئے جارہے ہیں ایسے میںیوگی حکومت کے ذریعہ یوم اترپردیش کا جشن منانا انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔اکھلیش یادو نے اپنے سابق وزرا اورساتھیوںکے ساتھ  کاکوری روانہ ہو تے  وقت ذرائع ابلاغ



کو مذکورہ بیان دیا ، ان کے ساتھ سابق وزیر صحت احمد حسن ، پارٹی ترجمان راجندر چودھری، اور یوپی کے پارٹی صدر نریش اتم وغیرہ موجود تھے۔واضح ہو کہ کاکوری میں ڈکیتی کے معاملے کے سلسلے میں اپوزیشن نے یوگی حکومت پر ہلہ بولنا شروع کر دیا ہے۔اتر پردیش کی اہم اپوزیشن پارٹی سماجوادی اور کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ یوپی کی بی جے پی حکومت  جرائم پر قابو نہیں پارہی ہے۔اس سے پہلے خود بی جے پی کے ایم پی کوشل کشور نے ڈکیتی کے واقعہ کو لے کر لکھنؤ پولیس پر تمام سنگین الزام لگائے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے مرکزی ترجمان راجندر چودھری نے   کہا کہ بی جے پی حکومت سے اترپردیش کا قانون نظم ونسق نہیں سنبھل رہا ہے۔ مجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔ ادھرکانگریس نے بھی قانون نظم ونسق کو لے کر حملہ کیاہے۔ پارٹی کے ترجمان ذیشان حیدر نے کہا کہ لکھنؤ میں قانون نہیں، ڈکیتوں کا راج چل رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.