the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنؤ ،16 اکتوبر (ایجنسی) اتر پردیش کی حکومت نے آج الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کر دیا ۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں الہ آباد کا نام بدل کر "پرياگ راج" کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ مسٹر یوگی نے گزشتہ ہفتہ سنتوں کےمطالبہ پر الہ آباد کا نام "پرياگ راج" کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس نام پر منگل کو کابینہ نے مہر لگا دی۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کرنے سے متعلق تجویز کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد الہ آباد کو اب پرياگ راج کے نام سے جانا جائے گا۔نئے نام سے متعلق کارروائیوں کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ حال ہی میں الہ آباد میں ہونے والی " کمبھ مارگ درشک منڈل" کی میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ اٹھا تھا۔ الہ آباد کا نام پرياگ راج کئے جانے کا مطالبہ عرصے سے کیا جارتھا۔ گورنر رام نائک نے بھی نام تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔پیر کو ہی حکومت نے یہ تجویز تیار کر لی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.