کابل، 25 اگست (یو این آئی/اسپوٹنک) امریکہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان سے 19 ہزار افراد کو نکالا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر بیٹس نے ٹویٹر پر
لکھاکہ " افغانستان سے 24 اگست کے علی الصبح تین بجے سے 25 اگست کے علی الصبح تین بجے کے درمیان 24 گھنٹوں کے دوران 19،000 افراد کو نکالا گیا۔ اس طرح ہم نے 14 اگست سے اب تک 82،300 اور جولائی سے 87،900 لوگوں کو نکالا ہے۔ "