اقوام متحدہ /9جون(ایجنسی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گتیریس نے ہند-اقوام متحدہ ترقیاتی پارٹنرشپ فنڈ کے قیام کا ایک سال مکمل هو نے کے موقع پر آج کہا کہ اس فنڈ نے پہلے سال میں ہی 25 ممالک میں 22 منصوبوں کے لئے مالی تعاون فراہم کیا ہے اور اس طرح اس نے پائیدار ترقی کے مقاصد کو ٹھوس شکل دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ گتیریس نے یہاں کہا کہ اس فنڈ سے ترقی پذیر ممالک کے درمیان ( گلوبل ساؤتھ) تعاون بڑھا ہے۔ اس کا مقصد سب سے کم ترقی
یافتہ ممالک میں چھوٹے جزیرے پر مشتمل ممالک اور سمندر سے بالکل کٹے ہوئے ممالک میں لوگوں کو امداد مہیا کرانا ہے۔
حکومت ہند نے ایک دہائی میں اس فنڈ کے لئے 10 کروڑ ڈالر مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سے پائیدار ترقیاتی اہداف- 2030 کو فروغ دینے والے منصوبوں کے لئے مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔