the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،13جنوری (یواین آئی) تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور برطانیہ کی وزیر تجارت اینی میری ٹریولین نے جمعرات کو یہاں دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے)مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں فریقوں نے پہلے ہر ممکن تیزی سے ایک عبوری ایف ٹی اے کرنے اور اس کے بعد وسیع اقتصادی معاہدہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مسٹر گوئل اور برطانیہ کی ان کی ہم منصب وزیر کے سامنے افسروں کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کی شرائط اور ضمن کے دستاویزوں کا تبادلہ کیا گیا ۔مسٹر گوئل نے کہا کہ اس معاہدے میں تجارت کے 'حساس' مسائل کو ایک طرف



رکھتے ہوئے ایسے شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے لوگوں اور صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، مسٹر گوئل نے کہا، "بات چیت کے دوران دونوں ممالک نے فائدہ مند کاروباروں کو فوری فوائد فراہم کرنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے امکان کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک میں ہمارے چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو انٹرپرائزز کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک جامع، متوازن، منصفانہ اور مساوی ایف ٹی اے فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی، عبوری معاہدہ سال کے آخر تک ہوجائے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.