the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:حج کےلئے روانہ ہونے والے عازمین کے لئے حج گائیڈ لائنز 2024 جاری کر دی گئی ہیں۔ مرکزی اقلیتی امور کی اسمرتی ایرانی نے اتوار کو نئی دہلی میں رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔ اس کے ساتھ ہی حج سویدھا ایپ بھی لانچ کیا گیا ہے۔ حج سویدھا ایپ کی مدد سےہرسال حج پر جانے والے لوگوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ اس کی مدد سے وہ ٹریننگ ماڈیول سے لے کر پرواز کی تفصیلات اور رکنے کے انتظامات تک کی چیزیں دیکھ سکیں گے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اقلیتی امور کے وزیر مملکت جان برلا کی موجودگی میں اس کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ حج 2024 کی تیاریوں کے تحت دہلی کے وگیان بھون میں ایک تربیتی پروگرام چل رہا ہے۔ اس پروگرام میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 550 سے زیادہ ٹرینرس نے حصہ لیا۔ بتایاجارہا ہے کہ اس ٹریننگ کا مقصد لوگوں کو حج کے بارے میں معلومات فراہم کرناہے۔ اس کی مدد سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عازمین حج کو مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نیز انہیں حج کے بارے میں سب کچھ معلوم ہونا چاہئے۔
یہ ایپ حج کو آسان اور آرام دہ بنانے کے مقصد سے متعارف کیاگیا ہے۔ مرکزی



وزیر اسمرتی ایرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ حج سہولت ایپ کو BISAG-N نے بنایا ہے۔ یہ حج کے تجربے میں "گیم چینجر" ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈیجیٹل اور موبائل ٹیکنالوجی اور حج سہولت ایپ کی مدد سے عازمین اپنی انگلی پر ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔ یہی نہیں، یہ ایپ ٹریننگ ماڈیول، فلائٹ کی تفصیلات، رہائش، ایمرجنسی ہیلپ لائن اور صحت جیسی ضروری خدمات تک براہ راست رسائی دے گی۔
حج سہولت ایپ کی مدد سے لوگ اپنے روحانی سفر پر بہتر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، انہیں ہر وقت اپنے سفر، سامان اور دستاویزات جیسی چیزوں کا خیال نہیں رکھنا پڑے گا۔ مرکزی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایپ عازمین کو سفر کے دوران درپیش عام مسائل کا حل فراہم کرے گی۔ ایک طرح سے یہ ایپ ان لوگوں کے لئے ایک سوغات ثابت ہو گاجو زندگی میں پہلی بار حج کرنے جا رہے ہیں۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی حج گائیڈ 2024 جاری کیا ہے۔ یہ ہدایت نامہ 10 زبانوں میں شائع ہوا ہے۔ اپنے خطاب میں مرکزی وزیر نے حج کو ایک شفاف، کم لاگت، محفوظ اور روحانی طور پر اطمینان بخش تجربہ بنانے کی بات کی۔ اس کے علاوہ ٹریننگ میں فی حاجی ٹرینرس کی تعداد پہلے 1:300 کے تناسب سے بڑھا کر 1:150 کر دی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.