the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

مرکزی حکومت نے "ایک قوم، ایک انتخاب” کے تحت  بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں اس منصوبے کو منظوری دی ہے۔اطلاعات کے مطابق، اس منصوبے کے تحت موجودہ پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس میں اس قانون کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ اس کے پیش نظر، اہم بلز پر غور و فکر کے لیے 13 اور 14 تاریخوں کو پارلیمنٹ میں تمام پارٹیوں کے ارکان کو حاضر رہنے کے لیے حکم نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں  بیک وقت انتخابات کے لئے  حکومت نے  اتفاق رائے  پیدا کرنے کے لیے وسیع مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ممکنہ طور پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل



دی جائے گی۔ جو اس بل کا جائزہ لے گی۔ حکومت نے مختلف ریاستی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے مشورے لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ بیک وقت انتخابات کے تصور پر سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت میں تیار کردہ رپورٹ رواں سال مارچ میں صدر دروپدی مرمو کو پیش کی گئی تھی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے ستمبر میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی تھی۔ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے تقریباً 30 سے زیادہ پارٹیاں اس منصوبے کی حمایت کر رہی ہیں، جب کہ کانگریس سمیت 15 جماعتیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ تجویز عملی طور پر ممکن نہیں ہے اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے جب ضرورت ہو تب انتخابات کرائے جانے چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.