ذرائع:
اتراکھنڈ:اتراکھنڈ کے چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے آج اسمبلی میں یکساں سول کوڈ بل پیش کیا۔ یو سی سی بل اسمبلی میں پاس ہونے کے بعد یہ بل بن جائے گا اور پھر یہ بل گورنر کو بھیجا جائے گا۔ اسمبلی میں بل پیش کرنے سے قبل اپوزیشن جماعتیں ہنگامہ آرائی کر رہی ہیں اور بل پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے آج اسمبلی میں یکساں سول کوڈ پیش کیا ہے۔ بل پر بحث کا
مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی میں ہنگامہ ہوا۔ اس دوران اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
یو سی سی بل کے اتراکھنڈ اسمبلی میں پاس ہونے کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ یو سی سی کو نافذ کرنے والی آزادی کے بعد ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودے میں 400 سے زائد حصے شامل ہیں، جن کا مقصد روایتی رسوم و رواج سے پیدا ہونے والی بے ضابطگیوں کو ختم کرنا ہے۔