: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 2 مئی (یو این آئی ) تلنگانہ اسمبلی کے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا اپوزیشن کا نگریس نے آغاز کر دیا ہے پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے ، عوامی مسائل کو اجا گر کرنے کیلئے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر مل بھٹی و کرامار کا سر گرم ہو چکے ہیں اور اب کا نگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 8 مئی کو حیدر آباد کا دورہ کریں گی جہاں وہ ریاست میں بے روزگاروں کے مسائل کو اجا
گر کرنے کے لئے جاری پارٹی کی مہم کے حصہ کے طور پر جلسہ سے خطاب کریں گی۔ پرینکا گاندھی کرناٹک سے حیدر آباد پہنچیں گی۔ پڑوسی ریاست میں 10 مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ حیدر آباد کے سرور نگر میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کار یاستی یونٹ سر گرم ہو گیا ہے اور انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کو یہ توقع ہے کہ پرینکا گاندھی کے جلسہ سے پارٹی کیڈر میں نئی جان پیدا ہو گی اور پارٹی کو انتخاب فائدہ ہو گا۔