احمد آباد/21جنوری(ایجنسی) کانگریس کے خرانچی اورراجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ احمد پٹیل نے آج کہا کہ مودی حکومت کے دوران آج کل ملک میں غیراعلان شدہ ایمرجنسی جیسا ماحول ہے۔ احمد پٹیل نے یہاں صحافیوں سےکہا کہ ملک میں ریاستی اوراقتصادی ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ ملک میں غیراعلان شدہ ایمرجنسی ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے ملک کو 25 سال پیچھے دھکیل دیا ہےاور معیشت کو برباد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پارٹی میں دوسری جماعتوں سے آنے والوں کے ساتھ" استعمال کرواورپھینک دوں" کی پالیسی پر عمل کرتی ہے جبکہ کانگریس کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے ان کے سامنے کانگریس میں شامل ہونے والے گجرات کے سابق وزیربمل شاہ کا خیرمقدم کرتے
ہوئےکہا کہ ایسے وقت میں جب ریاست یا مرکزمیں کانگریس کی حکومت نہیں ہے، پارٹی اس فیصلے کےلئے ان کی شکرگزارہے۔ احمد پٹیل نے آج یہاں گجرات کی 26 لوک سبھا سیٹوں پرامیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں منعقد کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شرکت کی۔
اس سے قبل سونیا گاندھی کے سیاسی مشیراحمد پٹیل نے کہا کہ اپوزشن کےعظیم اتحاد کے بارے میں وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان اوران کی حالیہ حرکات و سکنات (بالی لینگویج) سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس سے ڈرگئے ہیں۔ احمد پٹیل نے آج یہاں گجرات کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت سے قبل صحافیوں سے کہا کہ نریندر مودی عظیم اتحاد کے بارے میں جس طرح سےبول رہے ہیں، اس سے صاف نظرآرہا ہے کہ انہیں کسی طرح کا ڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ڈر آپ ان کی حالیہ حرکات و سکنات میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔