حیدرآباد۔16مارچ (یو این آئی)تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں متفقہ طور پر این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف قرار دادا منظور کی گئی۔
قبل ازیں وزیراعلی کے سی آر کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ارکان نے اس قرار داد پر اظہار خیال کیا۔
وزیراعلی چندرشیکھرراو نے اسمبلی میں این پی آر، این آر سی
اور سی اے اے کے خلاف قرار داد پیش کی ہے اور اس پر ایوان میں بحث کا آغاز کیا۔انھوں نے کہا،کہ اب تک ملک کی 7 ریاستوں میں ان قوانین کے خلاف اسمبلی میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مرکز سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔آج تلنگانہ ملک کی 8 ویں ریاست ہے جہاں اسمبلی میں اس قانون کے خلاف قرار داد منظور کی جا رہی ہے۔