the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
غزہ، 16 نومبر (یواین آئی) غزہ پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں ’انسانی بنیادوں پر طویل وقفے‘کا مطالبہ کیا ہے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مالٹا کی جانب سے تیار کی گئی اور 12 ووٹوں سے منظور کی جانے والی اس قرارداد میں تین ممالک امریکہ، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں ہنگامی اور توسیعی انسانی
بنیادوں پر راہداریاں قائم کی جائیں متاکہ محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچ سکے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دو جارک کے بقول، ایک بار جب ہمارے پاس کافی تیل ہو تو ہمیں وسائل کو



متحرک کرنے کے قابل ہونے میں کافی وقت درکار ہے تاکہ لوگوں کو ان کی
ضرورت کی چیزیں مل سکیں۔
سلامتی کونسل کی قرار دادیں قانونی پابندی ہوتی ہیں لیکن عملی طور پر بعض ارکان انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔ قرار داد میں تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الا قوامی انسانی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں خاص طور پر شہریوں، بالخصوص بچوں کے تحفظ کے حوالے سے۔ اس میں حماس اور دیگر گروہوں کے زیر حراست تمام قیدیوں بالخصوص بچوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 230 سے زائد یر غمالی حماس کے قبضے میں ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھا مس گرین فیلڈ کا کہنا تھا، میں اس حقیقت سے خوفزدہ ہوں کہ اس کو نسل کے کچھ ارکان ان وحشیانہ حملوں کی مذمت نہیں کرنا چاہتے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.