اقوام متحدہ/3اپریل(ایجنسی) اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کی مالی امداد کے لیے دو ارب ڈالر جمع کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنیوا میں ہونے والی یمن کے لیے ڈونرز
کانفرنس کے نتائج کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے خانہ جنگی سے متاثرہ یمنی عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقریباﹰ تین ارب ڈالر امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق یمن کے بائیس ملین شہریوں کو امداد کی ضرورت ہے۔