جنیوا، 1 اگست (ایجنسی) انسانی حقوق کادفاع کرنے والوں کی مسلسل گرفتاریوں اور بظاہر من مانے طور پر حراست میں لئے جانے پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفترنے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کو غیر مشروط طور پر رہا کریں جن میں وہ مہم جو بھی شامل ہیں جنہوں نے عورتوں کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اقوام متحدہ OHCHR کے متعلقہ ادارے کی Ravina Shamdasani
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"=""> روینا شم دسانی نے کل نامہ نگاروں کو بتایا کہ 15مئی سے اب تک کم سے کم حکومت کے ناقدین حراست میں لئے گئے ہیں۔
محترمہ شم دسانی نے بتایا کہ ان میں سے آٹھ لوگوں کو غالباً کارروائی مکمل ہونے تک عارضی طور پر رہا کردیا گیا ہے۔