نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو جے این یو کے سابق اسکالر عمر خالد کو یواے پی اے معاملے میں عبوری ضمانت دے دی جن پر 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق ایک بڑی سازش کا الزام لگایا گیا
ہے۔
کٹر ڈوما کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی نے خالد کو خاندان میں شادی میں شرکت کے لیے 7 دن کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔
عبوری ضمانت کی شرائط یہ ہیں کہ خالد کیس کے سلسلے میں کسی گواہ اور کسی شخص سے رابطہ نہیں کرے گا۔