، سریندر چودھری نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز
سری نگر،16 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کےنائب صدر عمرعبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف لیا حلف برادری کی یہ تقریب یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی)
میں منعقد ہوئی جہاں جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ اور ان کے منتخب اراکین کو اپنےعہدوں کوحلف دلایا نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر سریندر چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف اٹھایا جبکہ پارٹی کے لیڈروں جاوید ڈار،سکینہ یتو، جاوید رانا اور ستیش شرما چمب نے کابینہ وزیروں کے طور پرحلف لئے۔