لندن/19فروری(ایجنسی) اسلام کی صحیح شبیہ اجاگر کرنے کےلیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کےلیے کھول دی گئیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہاہےکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔
jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">برطانوی وزیراعظم ٹریسامئے نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم ٹریسامئے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔