20سال بعد شیوسینا کا وزیراعلیٰ منتخب،منوہرجوشی،نارائن رانے کے بعد سینا کے تیسرے وزیراعلیٰ بنے
ممبئی28نومبر (یواین آئی )شیوسینا کے سربراہ اور کانگریس ،این سی پی اورسینا اتحاد(ایم وی اے) کے لیڈر ادھوٹھاکرے نے آج شام تاریخی شیواجی پارک میں ملک بھرکے علاقائی لیڈروں اورہزاروںافراد کی موجودگی میں عہدہ اوررازداری کا حلف اٹھایا-تقریبا20سال بعد شیوسینا کو وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک بارپھر مل گیا ہے ادھو،منوہرجوشی،نارائن رانے کے بعد
سینا کے تیسرے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔حالانکہ گزشتہ پانچ سال شیوسینا اقتدار میں رہی ،لیکن اقتدار کی باگ ڈوربی جے پی کے دیویندرفڑنویس کے ہاتھوں میں رہی تھی۔ریاستی گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے انہیں حلف دلایا۔اس سے فوری بعد شیواجی پارک ہی نہیں بلکہ شہربھرمیں جگہ جگہ جشن کاسماں نظرآیا ،آتش بازی چھوڑی گئی اور ڈھول تاشے کے ساتھ شیوسینک جھوم اٹھے ادھوٹھاکرے نے مراٹھی میں حلف لیا اور شیواجی مہاراج ،اپنے والدین کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے ،ایشور کے نام پر حلف اٹھایا۔