وائبرینٹ گجرات سمٹ میں شرکت کریں گے
احمد آباد، 9 جنوری (ذرائع) متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید احمد آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ روڈ شو کیا۔ محمد بن زید وائبرینٹ گجرات سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے وزیر
اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ محمد بن زاید کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں لیڈروں کا روڈ شو ہوا۔ بن زید اور پی ایم مودی کا یہ روڈ شو احمد آباد ایئرپورٹ سے شروع ہو کر گاندھی نگر میں ختم ہوگا۔