نئی دہلی/21اگست(ایجنسی) متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تقریباً 700 کروڑروپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے اس مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ اداکیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے کہا "کئی لوگ کیرالہ کی مدد کے
لئےآگے آئے ہیں۔ الگ الگ ریاستوں کی مدد کے علاوہ دوسرے ممالک بھی سیلاب متاثرہ علاقہ میں مدد کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے بھی راحت پیکیج دیا ہے اورخلیج ممالک تمام محاذ پرہماری مدد کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ یواے ای نے راحت رسانی کے لئے 100 ملین ڈالر(تقریباً 700 کروڑروپئے) دینے کا وعدہ کیا ہے اورابوظہبی کے پرنس نے وزیراعظم نریندرمودی سے بات کی ہے۔