the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لیے نو نومبر کو دو سالہ الیکشن ہوں گے۔ فی الحال راجیہ سبھا اراکین ہردیپ سنگھ پوری، رام گوپال یادو، راج ببر، پی ایل پنیا، ارون سنگھ، چندرپال سنگھ یادو، روی پرکاش ورما، ویر سنگھ، راجا رام، جاوید علی خان اور نیرج شیکھر کی مدت کار 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ان میں 10 اراکین اترپردیش سے منتخب ہوئے تھے جبکہ ایک سیٹ اتراکھنڈ سے کانگریس کے رہنما راج ببر ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے



تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اترپردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی ایک سیٹ کے الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن 20 اکتوبر کو جاری ہوگی اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہوگی جبکہ پرچہ نامزدگی کی جانچ 28 اکتوبر کو ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ دو نومبر ہوگی۔ ووٹنگ نو نومبر کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ کووِڈ۔19 کی ہدایات کے تحت تمام لوگ ماسک لگا کر اور سماجی دوری بنا کر ووٹ کریں گے۔ ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کو مبصر بنایا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.