سری نگر، 4 دسمبر :- جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کے روز حادثاتی فائرنگ سے جموں وکشمیر پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس تھانہ کولگام میں ایک پولیس کانسٹیبل اپنی سروس
رائفل کی صفائی کررہا تھا جس کے دوران اچانک گولیاں نکل آئیں جن کے نتیجے میں ریاستی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا ’زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔