سرینگر، 3 جولائی :- جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ آج تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔
ا س دوران سکیورٹی فورسز نےجنگجو وں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ پہنچانے کے لئے جمع مظاہرین کو منتشر کرکے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا
جبکہ اسی ضلع کے دوسرے گاؤں میں کل رات چلائی گئی تلاشی مہم کو صبح بند کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے بهمنو گاؤں میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہم ٹیم (ایس اوجی) کے ساتھ مشترکہ طور پر تلاشی مہم شروع کی