سرینگر،29 جون-: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج سکیورٹی دستوں نے دو طاقت ور دھماکہ خیز مواد ناکارہ کرکے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) نے پلوامہ
روٖڈ پر جنگجوؤں کے ذریعہ سڑک پر بچھائے گئے دو دھماکہ خیز مواد کو تلاش کرکےناکارہ کردیا۔
سمجھا جارہا ہے کہ جنگجوؤں نے سکیورٹی دستوں کو نشانہ بنانے کےلئے ان دھماکہ خیز مواد کو سڑک پر بچھایا تھا